پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور باہمی احترام اور مفاد پر مبنی تعلقات اور تعاون کا فروغ ہے
تنازعات کا پر امن حل مکالمے اور عالمی قانون کی پاسداری سے ہی ممکن ہے:نیویارک میں خطاب
نیویارک(آئی این پی )نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تنازعات کا پر امن حل مکالمے اور عالمی قانون کی پاسداری سے ہی ممکن ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کے پر امن حل کے اصول پر کار بند ہیں۔نیویارک میں پاکستان مشن کی جانب سے منعقدہ استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سلامتی کونسل کی صدارت کیلئے تین ترجیحات کا انتخاب کیا، تنازعات کا پرامن حل پہلی، کثیر الجہتی تعاون کا فروغ دوسری جبکہ تیسری ترجیح اقوام متحدہ اور او آئی سی جیسی علاقائی تنظیموں میں تعاون کا فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس ماہ کیلئے سلامتی کونسل کی صدارت کا اعزاز حاصل ہوا، پاکستان کی خارجہ پالیسی کا محور باہمی احترام اور مفاد پر مبنی تعلقات اور تعاون کا فروغ ہے، اقوام متحدہ چارٹر کے مطابق تنازعات کے پرامن حل کے اصول پر کاربند ہیں