سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین کونافذ کیا جائے، اچکزئی ، گوہر ، حامد رضا ،خواجہ آصف ڈائمنشیا کا شکار ، عمر ایوب
اسلام آباد، لاہور (خصوصی رپورٹ ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں نے دہشت گردی کیخلاف اے پی سی بلانے کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی،بیرسٹرگوہر،صاحبزادہ حامد رضا نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملکی مسائل کا علاج اے پی سی ہے، ملک میں سابقہ گناہوں کی معافی مانگ کرآئین وقانون کونافذ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اچھا الیکشن کمیشن بنائیں اورشفاف الیکشن کرائیں، اے پی سی میں تمام بلائوں کا علاج نکالا جائے، جعفرایکسپریس واقعہ سے پاکستان پرزخم لگا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسزکوبروقت کارروائی کرنیپرخراج تحسین پیش کرتیہیں، سکیورٹی فورسزنیبروقت کارروائی کرکیدوسرا اے پی ایس ہونے سے بچایا۔آخر میں بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف سب متحد ہو جائیں، دکھ ہوا وزیراعظم، وزرا نیتحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بنایا، قومی امن کانفرنس بلائی جائے جس میں سب کودعوت دی جائے۔لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب اسٹیبلشمنٹ کے لوگ خود بانی پی ٹی آئی کے پاس جائیں گے اور گائیڈنس مانگیں گے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا بلوچستان میں ٹرین پر حملے کی مذمت کرتے ہیں،اور شہدا کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔عمرایوب کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف سے اپنی پارٹی کے لوگ تنگ ہیں وہ ڈائمنشیا بیماری کا شکار ہو گئے ہیں،پنجاب پولیس دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے۔قبل ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے کیسز میں عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 8 اپریل تک توسیع کر دی۔