کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل

 کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد سے کوئٹہ سے ٹرین سروس تاحال معطل ہے۔ تفصیل کے مطابق کوئٹہ سے 10روز گزرنے کے باوجود بھی ٹرین سروس بحال نہیں ہو سکی۔ سانحہ جعفر ایکسپریس کے بعد سے کوئٹہ ریلوے سٹیشن بند ہے، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ خاص طور پر عید الفطر کے موقع پر دیگر شہروں کو جانے والے افراد سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد ہی کوئٹہ سے ٹرین سروس بحال کی جائے گی۔