کوئٹہ سے چمن کے لئے ٹرین سروس بحال ، دیگر صوبوں کیلئے بدستور معطل رہے گی

کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ سے چمن کیلئے ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے چمن کے لئے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد اتوار کو روانہ ہوئی ، کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔یاد رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا۔