کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس چھٹے روز بھی معطل رہی

 کوئٹہ (آئی این پی )جعفرایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ سے اندورن ملک ٹرین سروس   بدستور معطل ہے، کوئٹہ سے پشاور اور کوئٹہ سے کراچی کیلئے ٹرینیں  مسلسل چھٹے روز بھی روانہ نہیں ہوسکیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں۔جعفر ایکسپریس حملے میں تباہ انجن اور کوچز لاہور بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔