لاہور(آئی این پی ) پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا معاملہ معمہ بن گیا ۔ قومی ایئرلائن کی لاہور سے جدہ کی پرواز 860سے پرندہ ٹکرانے کے واقعے پر لاہور ایئرپورٹ اور پی آئی اے انتظامیہ کے متضاد بیانات سامنے آگئے۔ایئرلائن انتظامیہ نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے بوئنگ ٹرپل 7کے ایک انجن کو جزوی نقصان پہنچا تاہم جدہ سے آنیوالی پرواز 860سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جہاز12بجے لینڈہوا ،کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کوانفارمیشن نہیں دی، ایک گھنٹے کے اندرانجینئرز کی جانب سے طیارے کی جانچ کی گئی اور انجینئرز نے بھی پرندہ ٹکرانے کی کوئی تفصیلات نہیں دیں۔ذرائع نے کہا کہ ڈائریکٹر فلائٹ آپریشنز کی پرواز کے کپتان سے باز پرس کی ، طیاریسے پرندہ ٹکرایا تھا تو رپورٹ کنٹرول ٹاور پر کیوں نہیں کی گئی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ جدہ سے لاہور آنیوالے طیارے کو گرائونڈ کردیا گیا ، کپتان کوپرندہ ٹکرا نے کاعلم نہ ہونے پرٹریفک کنٹرول کوآگا ہ نہیں کیا، معمول کے چیک اپ میں پتا چلاانجن نمبر ایک کیبلیٹ کونقصان پہنچا۔