نیویارک(آئی این پی)ایک امریکی مسافر پرواز جو ملک کے دارالحکومت واشنگٹن سے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہی تھی اور چار فوجی جیٹ لینڈ کرنے والے تھے کہ اس کو ممکنہ تصادم سے بچنے اور رخ موڑنے کی ہدایات موصول ہوئیں۔امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا کہ ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز 2983 کو جمعہ کو 3.15 بجے کے قریب رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ہوائی اڈے پر ٹیک آف کے لیے کلیئر کر دیا گیا تھا، اسی وقت امریکی فضائیہ کے چار ٹی 38 ٹیلون طیارے لینڈ کرنے والے تھے۔جیٹ طیارے آرلنگٹن نیشنل سیمیٹری کے فلائی اوور کی طرف جا رہے تھے جب ڈیلٹا ہوائی جہاز کو قریبی ہوائی جہاز کا آن بورڈ الرٹ موصول ہوا۔ ایف اے اے کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرولرز نے دونوں طیاروں کو رخ تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔