ایئر ٹریفک کنٹرول کی بروقت مداخلت، دو مسافر طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

لاس اینجلس (آئی این پی )ا    مریکی شہر  لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک سنسنی خیز واقعے کے دوران دو طیارے ایک دوسرے سے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل   ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ایک طیارے کو فوری طور پر رن وے عبور کرنے سے روکنے کی ہدایت کی ‘اس وقت  دوسرا طیارہ رن وے سے ٹیک آف کر رہا تھا۔