کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی (آئی این پی )کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیر ملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گیا، کراچی ایئرپورٹ پر دوران لینڈنگ کپتان نے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔دبئی سے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی، پرواز میں 170.سے زائد مسافر سوار تھے۔پرندہ ٹکرانے متعلق سول ایوی ایشن کی انجینئرنگ ٹیم کے ہمراہ پوسٹ فلائٹ انسپکشن کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے سے پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے