لاہور (خصوصی رپورٹ)پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کی مہم میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ملکی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سینٹرز میں لایا جا رہا ہے اور ضروری دستاویزی عمل مکمل کرنے کے بعد انہیں ان کے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 26 لاکھ 89 ہزار 295 افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے جبکہ پنجاب سے 1 لاکھ 40 ہزار 468 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومت پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابل قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے۔