صوبوں کے درمیان اس پانی کی تقسیم کے لیے ارسا کی تکنیکی اور مشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلیے گئے
اسلام آباد (آئی این پی )ملک میں پانی کا بحران شدت اختیار کرنے لگا جس کے سبب خریف اور ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51فیصد تک پہنچ گئی۔خریف سیزن میں پانی کی دستیابی کے تخمینوں اور صوبوں کے درمیان اس پانی کی تقسیم کے لیے ارسا کی تکنیکی اور مشاورتی کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلیے گئے ہیں۔ ارسا ذرائع کے مطابق اس وقت جاری ربیع سیزن میں پانی کی قلت 51فیصد تک پہنچ چکی ہے اور تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر ہے۔ڈیڈ لیول پر جانے کے بعد پانی کی صورتحال معمولی بہتر ہونے لگی ہے، صوبوں کو پانی ان کی ضرورت سے آدھا فراہم کیا جارہا ہے۔