ربیع سیزن :ارسا نے پانی کی صوبوں میں تقسیم کی منظوری دیدی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)ارسا نے ربیع سیزن کے لیے دستیاب پانی کی صوبوں میں تقسیم کی منظوری دے دی۔ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیرِ صدارت ہوا۔ارسا کے مطابق ربیع سیزن کے دوران مجموعی طور پر 3 کروڑ 38 لاکھ 10 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہوگا۔ پنجاب کو 1 کروڑ 82 لاکھ ایکڑ فٹ، سندھ کو 1 کروڑ 37 لاکھ ایکڑ فٹ، بلوچستان کو 11 لاکھ 70 ہزار ایکڑ فٹ اور خیبرپختونخوا کو 7 لاکھ ایکڑ فٹ پانی فراہم کیا جائے گا۔ادارے کے مطابق ربیع سیزن میں پانی کی 8 فیصد کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو پنجاب اور سندھ میں مساوی طور پر تقسیم کی جائے گی