ارسا کا ربیع سیزن کیلئے پانی کی دستیابی پر اہم اجلاس 7 اکتوبر کو طلب

اسلام آباد (آن لائن) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے ربیع سیزن 2025-26 کے لیے پانی کی دستیابی اور صوبوں میں اس کی منصفانہ تقسیم کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 7 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ اجلاس چیئرمین ارسا کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں ربیع سیزن کے دوران زرعی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی کی دستیابی کا تخمینہ اور اس کی صوبوں میں تقسیم کے فارمولے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو تربیلا ڈیم توسیعی منصوبوں ٹی-4  اور  ٹی-5  پر جاری کام کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی جائے گی