حکومت اداروں کی نجکاری میں بھی ناکام ہوگئی:مفتاح اسماعیل

حکومت اپنے خرچے کم کرنے  کو  تیار نہیں ‘شہباز شریف کب تبدیلی اور بہتری لائیں گے
ارکان قومی اسمبلی کو فراہم  کردہ  خطیر رقم سے تنخواہ دارطبقے کو ریلیف دیا جاسکتا تھا:سابق وزیر خزانہ
اسلام آباد (آئی این پی ) سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری میں بھی ناکام ہوگئی ہے، ناکامیوں کی طویل فہرست ہے،حکومت اپنے خرچے کم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے، اسٹیٹ بینک گورنر نے کہا جب تک گروتھ نہیں ہوگی ماڈل مستحکم نہیں ہوگا۔ایک انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزرا، چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس ریٹس بہت زیادہ ہیں، شہباز شریف کو 4 سال ہوگئے یہ کب تبدیلی اور بہتری لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ 43 ارب ایم این ایز کو دے دئیے گئے، اس رقم کا اچھا استعمال کیا جاسکتا تھا، 25، 25 کروڑ روپے ہر حکومتی ایم این اے کو دئیے گئے۔سابق وزیرخزانہ کا ایم این ایز کو فراہم کیے جانے والے خطیر رقم سے متعلق مزید کہنا تھا کہ اس رقم سے تنخواہ دارطبقے کو ریلیف دیا جاسکتا تھا۔