پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے وسیع مواقع ہیں، ہسپانوی سفیر

  زرعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو منظم انداز میں آگے بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے
 راولپنڈی(آئی این پی )پاکستان میں سپین کے سفیر کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا نے کہا ہے کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔سپین کے سفیر کارلوس آراگون گل ڈی لا سرنا نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(آر سی سی آئی) کے دورے کے دوران تاجروں سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان تجارتی و اقتصادی روابط کے فروغ کے وسیع امکانات موجود ہیں، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری تعاون بڑھانے کے مختلف مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کو حالیہ پاک سپین مشاورت کے تناظر میں بھی اہم قرار دیا گیا، جس میں زراعت کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر غور کیا گیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم زرعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو منظم انداز میں آگے بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے