لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چنگ چی رکشہ چوری کرنے والے مرکزی ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا اور شہری کا مسروقہ رکشہ بھی برآمد کر لیاپولیس کے مطابق شہری تنویر، جو سکیم موڑ کے قریب واقع ایک بینک میں ملازم ہے، روزانہ اپنے چنگ چی رکشہ پر کام پر آتا جاتا تھا۔ ملزم اویس نے بینک کے باہر سے شہری کا چنگ چی رکشہ چوری کیا اور موقع سے فرار ہو گیاایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے جدید کیمروں کی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔ ملزم اویس کو چوری کی واردات کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہیپولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران ملزم اویس کو گرفتار کرکے شہری تنویر کا چوری شدہ چنگ چی رکشہ برآمد کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔