بیوی بچوں پر تشدد کرنیوالے شوہر کیخلاف مقدمہ درج

قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ بی ڈویڑن قصور نے بیوی بچوں پر تشدد کے الزام میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھانہ بی ڈویڑن قصور کے علاقہ بستی صابری کی رہائشی محمد پرویز کی بیوی شاہینہ زوجہ محمد پرویز نے درخواست دی کہ اس کی شادی محمد پرویز سے ہوئی تھی، جو مبینہ طور پر اکثر اسے اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا اور گھر سے نکال دیتا تھا۔مدعیہ کے مطابق حالیہ واقعہ میں بھی ملزم نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔