گلے میں رسہ ڈال کر بیوی پر تشدد:شوہر کیخلاف مقدمہ درج

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر چیچہ وطنی کی حدود میں بیوی پر تشدد کرنے پر شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گلستان کالونی 109 بارہ ایل میں6بچوں کی ماں فرزانہ بی بی پر اس کے شوہر شبیر نے دوسری شادی کرنے کیلئے دبا ئو ڈالا ، مار پیٹ کی۔ تشدد کے بعد شوہر کے ساتھی ظفراقبال اور زرینہ خا تون اس کے گلے میں رسہ ڈال کر بالوں سے گھسیٹتے رہے اور اس کے ملکیتی مکان پر قبضہ کیلئے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ 15 کال پر پولیس آئی اور دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے فرزانہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔