ایوب عرف ایوبی ،ساتھیوں شعبان ،یونس سے ساڑھے 3 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس نے ایوبی چور گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ساڑھے 3لاکھ مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او محمد عمران خان کی سربراہی میں تھانہ شاہبھور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایوبی چور گینگ کے سرغنہ ایوب عرف ایوبی ،دو ساتھیوں شعبان اور یونس کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد جن میں نقدی رقم اور ایک موٹر سائیکل شامل ہیں برآمد کرلیا۔ ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا،دوران تفتیش ملزموں نے درجنوں چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔