طاہر کلاں میں فاروق کے حملوں سے عظمیٰ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑگئی
فاروق کے دوبھائی باہر دروازے پر پہرہ دیتے رہے ،تینوں پرمقدمہ درج
بصیرپور،دیپالپور(خصوصی رپورٹ)بصیرپور کے نواحی گائوں طاہر کلاں میں شوہرنے دو بھائیوں کے ہمراہ چھریوں کے وارکرکے بیوی کوقتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق منشا کی بیٹی عظمیٰ کی شادی فاروق سے دس سال قبل ہوئی تھی جنکے ہاں چاربچے پیداہوئے انکے مابین اکثرلڑائی جھگڑارہتاتھا۔فاروق اپنی بیوی کو مارپیٹ کرتارہتاتھا۔گزشتہ روزبھی انکے مابین تکرارہوگئی جس پرفاروق نے بھائیوں شوکت اورربنوازسے ملکر عظمیٰ کی گردن اور جسم کے دیگرحصوں پرچھرے کے پے درپے وارکئے جس سے عظمیٰ شدیدزخمی ہوگئی اور زخموں کی تاب نہ لاکر موقع پر دم توڑگئی۔شوکت اور ربنواز باہر دروازے پر پہرہ دیتے رہے ۔وقوعہ کیبعد ملزم فرارہوگئے۔منشاکی اطلاع پربصیرپورپولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی اورتینوں بھائیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔