فیصل آباد میں علی اختر نے بیوی کے روٹھ کر میکے جانے پر پھندا لیا، فیضان اور اعظم نے زہریلی گولیاں نگلیں
فیصل آباد (خصوصی رپورٹ )فیصل آباد میں گھریلو جھگڑوں پر 3افراد نے خودکشی کرلی۔ تھانہ رضا آباد کے علاقہ رضا ٹا ئون کے رہائشی علی اختر کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی، علی اختر نے دلبرداشتہ ہو کر پھندا لیکر جان دیدی۔ دوسرے واقعہ میں جھنگ روڈ کے 30سالہ فیضان ولد نواب، تیسرے واقعہ میں ستیانہ کے علاقہ میں40سالہ اعظم نے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں نگلیں، جنہیں طبی امداد کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑگئے۔