فیصل آباد:گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے خود کشی کرلی

36 سالہ سعدیہ پروین کا سسرال والوں سے جھگڑا رہتا تھا،دوپٹے کاپھندہ بناکر پنکھے سے جھول گئی
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد گھریلو جھگڑوں سے تنگ آ کر شادی شدہ خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔پولیس نے نعش تحویل میںلیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔بتایا گیا ہے کہ نشاط آباد کے علاقہ100ج۔ب آبادی گاہیے شاہ کی36 سالہ سعدیہ پروین زوجہ محمد رمضان کا سسرال والوں سے اکثر جھگڑا رہتا تھا گذشتہ روز کسی بات پر دوبارہ گھر والوں سے جھگڑا ہوگیا تو وہ گلے میں دوپٹہ ڈال کر پنکھے سے جھول گئی اور جب کافی دیر تک کمرہ سے باہر نہ آئی تو اہل خانہ نے کمرہ دیکھا تو نعش پنکھے سے لٹک رہی تھی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل لے  لیا۔