لاہور میں موسم خوشگوار، ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی

لاہور میں موسم خوشگوار، ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی

لاہور میں آج موسم نسبتاً خوشگوار ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان وقفے وقفے سے آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث موسم میں خوشگوار تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں کے چلنے سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آئی ہے اور شہریوں نے موسم میں آنے والی خنکی کو سکھ کا سانس قرار دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 5 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں موسم کو مزید معتدل بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔ ٹھنڈی ہواؤں کے باعث حبس اور گرمی کی شدت میں واضح کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے۔ ماہرین کے مطابق بارش کی صورت میں درجہ حرارت میں مزید کمی اور موسم مزید خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بارش کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری سامان اپنے ساتھ رکھیں۔