رات کی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

رات کی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا

شہر میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کی شدت میں واضح کمی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، موجودہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، اور کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہے۔  مزید بتایا گیا ہے کہ 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن سے موسم مزید خوشگوار محسوس ہو رہا ہے۔ دن بھر سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے، تاہم آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔