لاہور میں موسم خوشگوار، تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی

لاہور میں موسم خوشگوار، تیز ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی

لاہور میں موسم خوشگوار ہوگیا، تیز ہواؤں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

 شہر میں صبح کا آغاز ہلکی دھوپ کے ساتھ ہوا، جبکہ دن کے دوران سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں، جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں ہوائیں 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔تیز ہواؤں اور جزوی ابر آلود موسم کے باعث شہریوں کو گرمی کی شدت میں نسبتاً کمی محسوس ہونے کا امکان ہے۔ تاہم، دن کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کے باعث موسم گرم رہ سکتا ہے۔