لندن، وائٹ سٹی کی عمارت میں آگ لگنے سے 3افراد ہلاک ہوگئے

 لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں آگ لگنے سے عمارت کا آدھا حصہ متاثر ہوا:غیر ملکی میڈیا 
لندن(آئی این پی)برطانوی دارالحکومت کے علاقے وائٹ سٹی میں واقع ایک عمارت میں آگ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے وائٹ سٹی میں آگ لگنے سے عمارت کا آدھا حصہ متاثر ہوا، فائر بریگیڈ کے عملے نے آتشزدگی کے دوران ایک منزلہ عمارت سے 3 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ریسکیو کیے جانے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، لندن فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کیسے لگی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب لندن پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔