انڈونیشیا، بیٹری پھٹنے سے عمارت میں خوفناک آگ لگ گئی ، 20 افراد ہلاک

مرنے والوں میں 5 مرد اور 15 خواتین شامل،عمارت کے اندر ممکنہ طور پر موجود دیگر لوگوں کی تلاش شروع کر دی گئی
جکارتہ(آئی این پی )انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔برطانوی خبر رساں  ادارے   کے مطابق آگ پہلی منزل پر لگی جس نے لمحوں میں باقی منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔پولیس کے مطابق جکارتہ میں واقعہ ایک عمارت میں کچھ ملازمین دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جبکہ دیگر دفتر سے نکل چکے تھے۔ مرنے والوں میں 5 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پہلی منزل پر بیٹری پھٹنے کے باعث لگی ، فائر فائٹرز نے عمارت کے اندر ممکنہ طور پر موجود دیگر لوگوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔واضح رہے انڈونیشیا میں دو سال پہلے بھی نیکل پروسیسنگ پلانٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔