آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی
کولکتہ (آئی این پی )بھارتی شہر کولکتہ کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے 14افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں خاتون اور 2 بچے بھی شامل ہیں، آگ گذشتہ روز لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے تاہم ریسکیو کا کام اب بھی جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی طور پر شک ظاہر کیا گیا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔