ظلم و ستم کا شکار 677 افغان صحافی 28 ممالک میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں
کابل(آئی این پی )قابض طالبان رجیم میں آزادی صحافت بدترین زوال کا شکار ہے جہاں سچ بولنا اور حقائق سامنے لانا جرم بن چکا ہے۔رپورٹرز ود آئوٹ بارڈرز نے 2021 سے اب تک جلا وطنی اختیار کرنے والے صحافیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم کے قبضے کے بعد افغانستان سے صحافیوں کی ریکارڈ تعداد میں جلاوطنی دیکھی گئی ہے۔آر ایس ایف کے مطابق طالبان رجیم کے ظلم و ستم کا شکار 677 افغان صحافی دنیا کے 28 ممالک میں دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، طالبان رجیم میں لاحق خطرات اور دبا وکے باعث 2022 میں 183 اور 2025 میں 82 افغان صحافی ملک چھوڑ چکے ہیں