مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رھے ھیں مسلسل فیض یاب ھونیوالے سابقہ باس کی سزا پر داد و تحسین کے نعرے لگا رہے ہیں
دشمنوں میں گھِرا ھوا ، غربت کی دلدل میں دھنسا ھوا اور دھشت گردی کی آگ سے جھلسا ہوا نیوکلئیر پاکستان اندورنی تضادات، تنازعات اور مزید اختلافات کا متحمل نہیں ہو سکتا
لاہور(آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مشرف کی جلاوطنی وفیض حمید کی قید خوشی کا نہیں عبرت کا مقام ہے، غلط کاموں کا نتیجہ غلط ھی نکلتا ہے۔ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور جنرل فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ھے ، غلط کاموں کا نتیجہ جلد یا بدیر غلط ھی نکلتا ھے۔مجھ سمیت جنرل فیض حمید کے بیشتر متاثرین اس موقع پر استغفار کا ورد کر رھے ھیں جبکہ جنرل فیض حمید سے مسلسل فیض یاب ھونیوالے اور ان کے اشارہ ابرو پر رقص کرتے ھوئے ھم پر حملے کرنیوالے پیشہ ور رقاص اب اسی شدت کے ساتھ راگ درباری کا الاپ کرتے ھوئے اپنے سابقہ باس کی سزا پر داد و تحسین کے نعرے لگا رہے ہیں