بھارت میں بی جے پی کی ہندو توا قیادت مسلمانوں کی تاریخ اورشناخت مٹانے میں مصروف

 اتر پردیش میں 1000 سال پرانی گنج شہیداں مسجد پر انہدامی نوٹس، تنازع شدت اختیار کرگیا، تاریخی مساجد اور درگاہوں کی مسماری، انسانی حقوق کی تنظیموں کا اظہارِ تشویش 
نئی دہلی ( آن لائن ) بھارت میں مسلم مذہبی و تاریخی مقامات کے تحفظ اور مسماری کے تنازع نے ایک بار پھر شدت اختیار کر لی ہے، جہاں مختلف رپورٹس کے مطابق متعدد قدیم مساجد، مدارس اور درگاہوں کو انہدامی کارروائیوں کا سامنا ہے۔بھارتی جریدے مسلم مرر کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر وارانسی میں واقع تقریباً 1000 سال پرانی تاریخی ‘‘گنجِ شہیداں مسجد’’ کو مسمار کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کیا گیا ہے