بھارتی ہندو توا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں: خواجہ آصف

 بھارت میں تمام اقلیتیں مظالم کا شکار ، بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی
اسلام آباد:( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں وزارت اطلاعات کے زیراہتمام کتاب ’دی بیٹل آف ٹروتھ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزارت اطلاعات اور آئی ایس پی آرکی کاوشیں قابل تحسین ہیں، کتاب میں ملکی عزم و استقلال کو موثر انداز سے پیش کیا گیا۔ اْنہوں نے کہا کہ بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطیکی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں، بھارتی اقدامات نیخطیکے امن کو داؤ پر لگایا، بھارتی ہندوتوا پالیسیاں خطے کی ترقی کی سب سے بڑی دشمن ہیں۔ وزیردفاع کا کہنا تھا کہ بھارت میں تمام اقلیتیں مظالم کا شکار ہیں، بھارت نے پلوامہ کا ڈرامہ رچا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان پر ہمیشہ جنگیں مسلط کی گئیں، بھارت فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج جیسی تنظیموں کی سرپرستی کر رہا ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ اتحاد اور یکجہتی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے، پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کیجدید ترین لڑاکا طیارے کاغذوں کی طرح زمین پرگرے، کتاب کے جملہ حقوق بہادر قوم کے نام کرتے ہیں، بھارت نیرات کی تاریکی میں نہتے شہریوں پر حملے کیے، قوم سیسہ پلائی دیواربن کر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہی۔خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ دشمنوں کو واضح پیغام ہے کہ ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں، دشمن نیجارحیت کی تو ہمارا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہو گا۔