سیاسی،عسکری قیادت مل کر دفاع،ترقی کیلئے مصروف ہیں:احسن اقبال

 جو جماعت پاکستانی اداروں کے خلاف بات کرے اس کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے
     نارووال( یواین پی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے سیاسی،عسکری قیادت مل کر پاکستان کے دفاع،ترقی کیلئے مصروف عمل ہیں‘ ہمیں سیاسی اور عسکری قیادت پر فخر ہے پاکستانی اداروں کیخلاف بات کرنے والی جماعت کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے ؛وفاقی وزیر،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطروال گائوں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جو جماعت پاکستانی اداروں کے خلاف بات کرے اس کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم چلانا ہے،ہمیں ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے لیکن آج پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا ہے، پاکستان کو دنیا میں سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے،نوجوانوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے کر جائیں گے۔