فیروز پور روڈ :ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ہلاک

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ،ڈمپر ڈرائیور کے خلاف کارروائی شروع 
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے قریب فیروز پور روڈ پرڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیاحادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، موٹرسائیکل سوار کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے کی شناخت اور ڈمپر کے ڈرائیور کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔