پاکپتن :ڈمپر کی ٹکر ، موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

پاکپتن (خصوصی رپورٹ)ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق، ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ پاکپتن کی تحصیل عارف والا کیتھانہ احمد یار کے علاقہ میں 51 سالہ محمد یونس ،اس کی 50سالہ اہلیہ زیبا بی بی اور 25سالہ محمد عمران موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں محمد یونس اور محمد عمران موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زیبا بی بی شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں اورشدید زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارفوالہ منتقل کر دیا ،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔