افغانستان : آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق

    کابل (یواین پی) افغانستان کیصوبے پکتیا میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے صوبائی ڈائریکٹر مولوی نثار احمد نجات نے ہفتے کو بتایا کہ یہ حادثہ صوبائی دارالحکومت گردیز شہر کے باہر نیازی گاؤں میں جمعہ کی شام پیش آئی جس میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے۔