جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے بنگیوالہ میں تیز بارش کے باعث ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیوی، ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔واقعے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ خاندان کو ملبے سے نکالنے کے لیے کارروائی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مسلسل بارشوں کے باعث کمرے کی چھت کمزور ہونے کے نتیجے میں پیش آیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اور تحقیقات جاری ہیں۔