نوشہرہ کے تحصیل پبی کے علاقے ڈاگی جدید میں ایک گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 افراد ملبے تلے دب گئے۔
حادثے میں 30 سالہ رضوان، 9 سالہ ولیدہ، 6 سالہ ایان، 5 سالہ حفصہ اور 4 سالہ دعا موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو اہلکاروں نے شدید محنت کے بعد ملبے تلے دبے 3 زخمی افراد کو نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد پبی اسپتال منتقل کر دیا۔