ایران نے بن گورین ایئرپورٹ پر میزائل حملے کیے، جن سے شدید دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
ایرانی میڈیا کی ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ اسرائیل کے دفاعی نظام نے صرف چند میزائل روکنے میں کامیابی حاصل کی، جبکہ سائرن کی آوازیں گونجتی رہیں۔ایران کی پاسدارانِ انقلاب فورس نے کویت میں امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔امریکا نے اعلان کیا کہ ایران کی مکمل شکست تک حملے جاری رہیں گے۔
انسانی نقصان
ایرانی سفیر امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 1,300 سے زائد ایرانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔
حملوں میں اب تک 9,669 شہری مقامات تباہ ہوئے، جن میں 7,943 رہائشی مکانات شامل ہیں۔