قومی ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

قومی ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے

سابق قومی کپتان اور پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کوچ سرفراز احمد کے بہنوئی عامر وحید صدیقی انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق عامر وحید صدیقی گزشتہ روز عمان میں انتقال کر گئے، جہاں نماز جنازہ کے بعد انہیں سپردِ خاک بھی کر دیا گیا۔مرحوم کراچی ریجن کرکٹ کی معروف شخصیت ضیاء صدیقی کے چھوٹے بھائی تھے۔عامر وحید صدیقی کے انتقال پر کرکٹ حلقوں، دوستوں اور اہل خانہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی جا رہی ہے۔