سرفراز احمد کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد کی تقرری کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا اور وہ اپنی ذمہ داریاں آئندہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے شروع کریں گے۔ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کا عہدہ کچھ عرصے سے خالی تھا، جبکہ اظہر محمود جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دے رہے تھے۔پاکستان ٹیم مئی 2026 میں بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027 کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 8 مئی جبکہ دوسرا 16 مئی سے شروع ہوگا۔