بارشیں، سیف سٹیز اتھارٹی کا صوبہ بھر میں ہائی الرٹ

 لاہور (کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے مون سون بارشوں کے پیش نظر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے 43 سمارٹ سیف سٹی سنٹرز سے بارشوں، اربن فلڈنگ، نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والے مقامات کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق جدید سیف سٹی کیمروں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے ہاٹ سپاٹس اور چوکنگ پوائنٹس کی نشاندہی کرکے معلومات ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو رئیل ٹائم فراہم کی جا رہی ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔