3سے 5 ستمبر تک بارشیں،،لاہور، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورسمیت صوبہ بھر میں مزید مون سون بارشوں کا الرٹ جاری ہوگیا۔ 3سے 5 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق لاہور، قصور اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردیں۔وزیر اعلی ٰپنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے،لاہور، گجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو الرٹ جاری ہے۔