منشیات فروشوں کی شامت ، 4032 گرفتار

 رواں سال بھاری مقدار میں منشیات اور شراب برآمد، تعلیمی اداروں کے گرد انٹیلی جنس آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن مزید تیز کرتے ہوئے رواں سال 4,032 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر لیے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1,426 کلوگرام چرس، 412 کلوگرام آئس، 90 کلوگرام ہیروئن، 333 کلوگرام بھنگ، 39 کلوگرام افیون اور 18 ہزار لیٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ منشیات فروشی اور اس کی سپلائی چین کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز مزید مؤثر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔