منشیات فروشوں کی شامت ،16گرفتار

باغبانپورہ پولیس نے3 منشیات فروش  دھر لئے ،چوکی ہلوکی پولیس  نے  ملزم   کو شیشہ فلیور سمیت پکڑا 
نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ نے 4  دھر لئے ،مانگا منڈی اور مصطفی ٹائون  میں بھی 2 پکڑے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 10 منشیات فروش گرفتار کرلئے،باغبانپورہ پولیس نے3  پکڑے    ،چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم شیشہ سمیت گرفتار کیا،نارتھ سٹی کوتوالی نے 4 دھر لئے باغبانپورہ پولیس نے ذیشان حسن اور ذوالفقار مسیح کو گرفتارکرکے منشیات برآمد کرلی  پولیس کے مطابق چوکی ہلوکی پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ کاچھا روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے شیشہ فلیورز کی سپلائی ناکام بناتے ہوئے ملزم دانش کو شیشہ سمیت گرفتار کرلیاملزم اندرون شہر سے ہلوکی گاؤں میں فلیورز کی سپلائی دینے جا رہا تھاملزم دانش سے 150 شیشہ فلیورز برآمدکر لئے نارکوٹکس انویسٹی گیشن یونٹ نارتھ سٹی کوتوالی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے 4ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی منشیات برآمد کر لی گئی ڈی ایس پی این آئی یو نارتھ رانا اکرم کے مطابق    منشیات سپلائی کرنے والے 4ملزمان خالد شہزاد نوید احمد سید اسماعیل اور محمد عدیل کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی مختلف قسم کی منشیات برآمد کر لی گئی ملزمان سے11کلو چرس، 6کلو آئس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے ایس ایچ او مانگا منڈی اور مصطفی ٹائون پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ منشیات فروش خاتون سمیت 2ملزمان فاخرہ بی بی اور محمد اشرف کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کر لی دریں اثنا  دریں ا ثنا ایس ایچ او لٹن روڈ نے بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ 3 ملزمان کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ریکارڈ یافتہ 3 ملزمان عبدالرزاق علی اور طارق کو منشیات سپلائی کرتے ہوئے  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔  پولیس کے مطابق ایس ایچ او مصطفی ٹائون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ 3منشیات فروش سلیم اشرف اور ساجد کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیملزمان سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی  3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی