منشیات مافیا کی شامت ، نئی فورس تیار

500 سے زائد تربیت یافتہ اہلکار دو روز میں فیلڈ میں تعینات ہوں گے
فورس کو ازخود مقدمات درج اور تفتیش کا اختیار حاصل ہوگا، جدید نظام سے لیس
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب حکومت نے منشیات فروشی کے بڑے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ منشیات کے دھندے میں ملوث بڑے ڈیلرز کو نشانے پر رکھا جائے گا۔ منشیات کی خریدوفروخت اور سپلائی روکنے کیلئے نئی فورس کی تربیت مکمل کر لی گئی۔ حساس ادارے کے 500 سے زائد افسران و اہلکار فیلڈ میں آپریشنل ہوں گے۔ حساس ادارے کے افسران و اہلکار آئندہ 2 روز تک فیلڈ میں آپریشنل ہوں گے۔ ترجمان حکام کے مطابق انسداد منشیات فورس پنجاب میں سی سی ڈی کی طرز پر آپریشنز کرے گی۔ فورس کو منشیات کے خلاف آپریشنز کا آزاد اختیار ہوگا۔ انسداد منشیات فورس ڈرگ ڈیلرز کے خلاف ازخود مقدمات درج کرے گی۔ مقدمات کی تفتیش بھی انسداد منشیات فورس کرے گی۔ حکام ذرائع کے مطابق انسداد منشیات فورس کو پولیس و دیگر اداروں کی معاونت حاصل ہوگی۔ فورس کو جدید آلات اور انٹیلی جنس سسٹم سے لیس کیا جا رہا ہے۔