منشیات فروشوں کی شامت ، چھاپے ، متعدد گرفتار

5 مقامات پر چھاپے، 25 کلو سے زائد آئس، چرس، ہیروئن برآمد کی گئی
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ چوکی کرول گھاٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دوسرے صوبے سے آنے والے منشیات فروش سراج گل کو گرفتار کرکے 12 کلوگرام آئس برآمد کر لی۔ ترجمان پولیس کے مطابق سراج گل پشاور سے آئس لا کر لاہور میں فروخت کرنا چاہتا تھا۔ سب انسپکٹر کامران ورک نے ٹیم کے ہمراہ کئی گھنٹوں کی ناکہ بندی کے بعد ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزم نے آن لائن ذرائع سے پنجاب کے مختلف شہروں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ مقدمہ درج کر کے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کر دی گئی۔اسی طرح گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں اجمل عرف بنگالی اور عثمان عرف نونا کو گرفتار کیا، جن کے قبضے سے 1360 گرام چرس اور 310 گرام آئس برآمد ہوئی۔ انچارج چوکی عمران اسلم چٹھہ کی قیادت میں ٹیم نے ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔ مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے ٹیم کو شاباش دی اور منشیات سے پاک شہر کے عزم کا اظہار کیاادھر ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر انچارج چوکی اعوان ڈھائے والا ایس آئی بشارت علی نے دبنگ کارروائیوں کے دوران منشیات فروش آصف عرف اچھی، بابر اور عظیم کو گرفتار کرلیا، جن سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 940 گرام آئس برآمد کی گئی۔ ملزمان نے نوجوان نسل کو نشہ سپلائی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے بھی بڑی کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے توڑوں میں منشیات کی سپلائی لے جانے والے ملزم شاہد عرف پانڈے کو گرفتار کیا۔ ملزم منشیات کی ترسیل کے لیے لوکل ٹرانسپورٹ استعمال کرتا تھا، اس کے قبضے سے 8 کلو چرس برآمد ہوئی۔ شہر کے مختلف مقامات پر نشہ فروشی کی تصدیق ہوئی ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا۔آخر میں، ایس ایچ او ہڈیارہ حافظ شجاع نے ٹیم کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ منشیات فروش سفیان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جو آن لائن سپلائی کے ذریعے علاقہ غیر سے لاہور منشیات لا رہا تھا۔ اس کے قبضے سے ایک کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ پولیس افسران نے تمام ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ لاہور کو منشیات سے پاک کرنے کی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گیایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم آصف، بابر اور عظیم سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس اور 940 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشییات بیچنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا ایس پی کینٹ نے انچارج چوکی اعوان ڈھائے والا بشارت علی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا