رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر الٹ گئی، 11 افراد زخمی

رائیونڈ مانگا روڈ پر فیکٹری کی کوسٹر الٹ گئی، 11 افراد زخمی

لاہور کے رائیونڈ مانگا روڈ پر تالاب سرائے کے قریب ٹریفک حادثے میں فیکٹری کی کوسٹر الٹنے سے 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر (آر ایچ سی) مانگا منتقل کردیا گیا۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔