شہداء کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے:سانگلہ ہل میں وکلاء کیلئے چیمبر بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب
لاہور(خصوصی رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا ہے قانون کی حکمرانی کسی بھی مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیادی شرط ہے، رول آف لاء کے بغیر نہ ریاستی نظام مضبوط ہو سکتا ہے اور نہ ہی معاشرہ ترقی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں قانون کی حکمرانی کمزور پڑ جائے وہاں اس کے منفی اثرات پوری سوسائٹی کو بھگتنا پڑتے ہیں، اس لیے تمام سیاسی قوتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے وکلاء برادری کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، جبکہ بار کونسل سے متعلق معاملات، وکلاء کے چیمبرز اور عدالتوں کے ماحول کی بہتری کے لیے بھی ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی مؤثر فراہمی کے لیے وکلاء کو بہتر ورک پلیس اور سہولتوں کی فراہمی ناگزیر ہے۔