اسلام آباد(آن لائن)ورچوئل کرنسی کے ذریعے کالعدم تنظیموں کی مالی معاونت روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے ایف آئی اے کا بڑا اقدام قراردیا جا رہا ہے ۔ ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل قائم کر دیا گیاخصوصی یونٹ کرپٹو کرنسی اور بلاک چین کا مجرمانہ استعمال روکے گا۔ ورچوئل کرنسی سیل کے تحت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا جائے گا